جان ابراہم کا انسٹا گرام ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا

John Abraham

John Abraham

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جان ابراہم کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ اداکار نے آج اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں جبکہ پروفائل پکچر بھی ہٹا دی۔

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ جان ابراہم کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔ اداکار کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اداکار کو انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ، کریتی سنون، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا سمیت بڑی فلمی شخصیات نے فالو کر رکھا ہے۔ جان ابراہم کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ جان ابراہم کو آخری دفعہ اسکرین پر فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ میں دیکھا گیا۔