چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا

Mamnoon Hussain, Raheel Sharif

Mamnoon Hussain, Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عسکری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، فوجی افسران ان کی بیگمات، غیر ملکی سفارت کار، بیور کریٹس، اعلی سول اور فوجی افسر بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی بھی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل زاہد لطیف، میجر جنرل اکرام الحق، اور میجر جنرل عبداللہ خان شامل ہیں۔

اس وقت تین اہم عہدے خالی ہیں جن میں کور کمانڈر بہاولپور، چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن شامل ہیں۔