اردن کے نظربند شہزادے کا فوج کے احکامات ماننے سے انکار

Prince Hamza bin Hussein

Prince Hamza bin Hussein

اردن (اصل میڈیا ڈیسک) اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین نے کہا ہے کہ وہ فوج کی طرف سے ان پر لگائی گئی پابندیاں مسترد کرتے ہیں۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ باہر کی دنیا سے رابطہ نہ کرنے سے متعلق فوج کے احکامات کو نہیں مانتے۔

اردن مین سکیورٹی حکام نے ہفتے کو سولہ اہم شخصیات کو حراست میں لے کر شہزادہ حمزہ کو گھر پر نظربند کر دیا تھا۔ حکومت کا الزام ہے کہ شہزادہ حمزہ ’’بیرونی عناصر‘‘ کے ساتھ مل کر ریاست میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

شہزادہ حمزہ اردن کے شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات رد کرتے ہوئے حکومت کو کرپشن، نا اہلی اور اقربا پروری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔