صحافی برادری نے ہمیشہ ظلم و جبر کیخلاف جہاد کیا ہے : آل پاکستان مسلم لیگ

All Pakistan Muslim League

All Pakistan Muslim League

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمالی ‘ نائب صدر نواب قریشی‘ جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اورگورننگ باڈی کے دیگر ممبران کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کراچی پریس کلب کی نئی منتخب انتظامیہ صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار پوری دیانتداری سے ادا کرے گی۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید‘ محمدنعیم نمک والا‘ امبر نعیم و دیگر عہدیداران نے اپنی مبارکباد اور کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافی برادری نے ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور عوام الناس تک حق و سچ پہنچانے کا فریضہ انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے۔

جبکہ کراچی کی صحافی برادری نے ظلم کیخلاف صحافتی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کرداراور کراچی پریس کلب نے ہمیشہ صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ میں مثالی کردار ادا کیا ہے جبکہ ہمیں یقین واثق ہے کہ کراچی پریس کلب کی نو منتخب انتظامیہ و عہدیداران انشاءاللہ یقینا اس کردار کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے۔