ججز نظربندی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کا اسلام آباد پولیس کو خط

Judges Detention Case

Judges Detention Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظربندی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر نے اسلام آباد پولیس کو خط لکھ کر پرویز مشرف کے خلاف 10 ستمبر سے پہلے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ججز نظربندی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے پرویز مشرف کے خلاف آئندہ سماعت سے قبل مکمل چالان تیار کرنے کے لیے پولیس حکام کو تیسری مرتبہ خط تحریر کر دیا ہے، اس سے پہلے ان کے دونوں خطوط پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ پبلک پراسیکیوٹر کے تیسرے خط کی نقول ایس ایس پی اسلام آباد، ایس پی سٹی اور ایس پی لیگل سمیت تھانہ سیکریٹریٹ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ارسال کر دی گئی ہیں۔