ججز نظر بندی کیس ، مشرف کیخلاف فرد جرم کا امکان

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت پندرہ جون تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت میں سابق صدرکے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج نے فارم ہاس سب جیل میں کی۔

پرویز مشرف کو مقدمے کی نقل فراہم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار دینے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سب جیل میں ٹرائل کی منظوری دی تھی۔