ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ججز نظر بندی کیس میں جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ میں ہونے والی ججز نظر بندی کیس کیس ماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ ججز نظر بندی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہو ئی، دوران سماعت پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی گئی۔

ملزم پرویز مشرف کو ان کیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی، پرویز مشرف نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔ آئندہ سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔