ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابرآلود اورکہیں گرم

Weather Cloudy

Weather Cloudy

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابرآلود اورکہیں گرم ہے۔ پنجاب کے کچھ شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ چیچہ وطنی میں بارش سے کچے مکان کے چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پنجاب میں بارشوں سے گرمی کا زور کم ہو گیا ہے۔

چیچہ وطنی، ساہیوال، بورے والا اور شورکوٹ سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ چیچہ وطنی میں بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ ساہیوال کے قریب گاوں گجر والی میں بارش سے ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔