عدلیہ، وکلا انصاف کی بالادستی کے لیے کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا دونوں انصاف کی بالا دستی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے والے وکلا کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا۔

وکلا نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں شاندار قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا دونوں انصاف کی بالا دستی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وکلا کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی میں عدالت کی مدد کریں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 24 وکلا نے سپریم کورٹ میں وکالت کا لائسنس حاصل کیا ہے۔