سیلاب کا خطرہ، الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا رضا کاروں کو تیار رہنے کا حکم

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر الخد مت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے رضا کاروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ الخد مت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور کے ذمہ داران کا اجلاس ضیا الدین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں الخد مت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل رضا کاروں کو ممکنہ سیلاب کے خطرات کے حو الے سے بریفنگ دیتے ہوئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔

صدر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضیاالدین خان نے انتظامیہ کو اور خصوصا صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہوئے رضا کار وں کسی بھی ناخوشگوار واقع کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں انھوں نے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو اپنے خد مات فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی۔