کراچی، رینجرز چوکی کے قریب دو دھماکے، دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں پولیس اور رینجرز چوکی کے قریب دو دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ کٹی پہاڑی کے قریب ریت میں چھپایا گیا بم پھٹنے سیہوا، زور دار دھماکوں میں دو پولیس اہلکار، سماجی تنظیم چھیپا کا کارکن اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔

دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دوسرا دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد ریت میں چھپا رکھا تھا۔