جے یو آئی کا یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

Akram Khan Durrani

Akram Khan Durrani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کریں گے۔

اکرم خان درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یکم ماچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کرینگے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو بلائیں گے، 19 مارچ کو لاھور اور 23 مارچ کو کراچی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ دیگر جماعتوں سے جے یو پی کے ڈاکٹر جاوید ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن شاہ ، قومی وطن پارٹی کے عدنان وزیر، بی این پی کے عثمان کاکڑ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔