جسٹن بیبر کی پاناما کے ساحل پر آمد، مداحوں کا رش

Justin Bieber

Justin Bieber

پاناما سٹی (جیوڈیسک) معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر پاناما کے ساحل پہنچ گئے، جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

پاناما کے ساحل پر نو عمر پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی آمد پر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بیبر نے ساحل پر گانا گایا اور ڈیرٹ کار کی رائیڈنگ کے مزے بھی لوٹے۔

19 سالہ بیبر کو چند روز پہلی نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے گرفتار اور بعد میں 25 سو ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔