“شادی کے سائیڈ ایفیکٹس” کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Shadi K Side Effects

Shadi K Side Effects

ممبئی (جیوڈیسک) فرحان اختر نئی بالی ووڈ فلم “شادی کے سائیڈ ایفکٹس” میں پہلی بار وِدیا بالن کیساتھ جلوئہ گر ہو رہے ہیں جس کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے جاری کر دی گئی ہے۔

سوانند کر کرے کے تحریر کردہ “تم سے پیار ہو گیا” کے بولوں پر مبنی اس گانے نکہیل پال جارج کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فرحان اور ودیا مختلف مقامات پر تفریح کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے مو سیقار نامور موسیقار پریتم نے ترتیب دیا ہے۔

بالی ووڈ ہدایتکار ساکیت چودھری کی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں فرحان اختر اور وِدیا بالن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جو لَو میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح زندگی کے اُلجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں مصروف ہیں۔

ایکتا وشوبھا کپور اور پرتیش نندے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی طنز و مزاح سے بھر پور یہ فلم شادی کے سائیڈ ایفکٹس 28 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔