ایکشن فلم “ایکس مین : ڈیز آف فیوچر پاسٹ” کا نیا ٹریلر جاری

 X-Man Days Of Past Futures

X-Man Days Of Past Futures

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم “ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ”کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ہے۔ ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعد سنگر اس سیزیر کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کر رہے ہیں۔

جس میں مائیکل فاس بینڈر، جیمز میکوئے، جینیفر لارنس، شان ایشمور، ہیلی بیری، ہیو جیک مین، اینا پیکوئن، جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سینچری فاکس کے تحت 2 Dاور3D فارمیٹس میں رواں سال 21 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔