کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Kabul Airport Firing

Kabul Airport Firing

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری اور سفارتی عملہ کابل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔