کابل: ہوٹل پر خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک

Suicide Attack

Suicide Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر 3 خود کش حملوں میں اقوام متحدہ کے تین کارکنوں اور آئی ایم ایف کے نمائندے سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل سٹی کے پولیس چیف محمد ظاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 طالبان خود کش بمباروں نے کابل میں ایک معروف ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں تینوں خود کش بمباروں سمیت 16 افراد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ مرنے والوں میں افغانستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے وابل عبد اللہ بھی شامل ہیں۔