کاغان، ناران اور شوگران ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، سیاحوں پر پابندی عائد

Kaghan Snowfall

Kaghan Snowfall

صوبہ (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان، ناران اور شوگران کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مانسہرہ قاسم علی خان کے مطابق کیوائی کے مقام پر سیاحوں کے آگے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی اگلے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک برقرار رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہو گی۔