قلات : منگوچر میں تلاشی کے دوران دستی بم اور کلاشنکوف برآمد، 2افراد گرفتار

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) قلات کے علاقے منگوچر میں ایف سی نے دوران تلاشی ایک دستی بم اور کاشنکوف برآمد ہونے پر دوافراد گرفتار کر لیا۔

فرنٹیئر کورترجمان کے مطابق ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ،پانچ میگزین اور ایک دستی بم برآمد ہوا جس کی بنا پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔