کراچی : لانڈھی گلشن بونیر میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں دھماکے سے متعددافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جیو نیوزکے نمائندے کے مطابق دھماکا ایک سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ہوا ہے اوردھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔دھماکے کی نوعیت کاابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔