پٹیل پاڑا دھماکا، ہلاک متین الدین کے گھر سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ برآمد

Methane Din

Methane Din

کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا میں گزشتہ روز دھماکے سے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد متین الدین کے گھر چھاپا مار کر دھماکہ خیر مواد برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی راجاعمر خطاب کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے گزشتہ روز پٹیل پاڑا دھماکے میں ہلاک مبینہ دہشت گرد متین الدین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران مکان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی آئی ڈی کے مطابق متین الدین کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف رمزی گروپ سے تھا۔ جبکہ متین الدین کا ایک بھائی عباس بھی بم بنانے کے دوران دھماکے سے ہلاک ہوا۔