کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا کالم نگار مرزا ناصراحمد کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ممبر مرزا ناصر احمد کے بڑے بھائی محمد پرویز گزشتہ دنوں (شورکوٹ،جھنگ) میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،ان کی وفات پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے بانی چیئرمین غازی شاہد رضا علوی، مرکزی صدر ایم اے تبسم، سینئرنائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر۔

جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، صدر پنجاب حافظ جاوید الرحمن قصوری، جنرل سیکرٹری پنجاب مرزا عارف رشید، صدر خواتین ونگ پروفیسرر فعت مظہر چودھری، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سحرش منیر۔

سی سی پی انٹرنیشنل ونگ کے صدر کفائیت حسین کھوکھر، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ونگ محمد اکرم اعوان و دیگر نے اپنے الگ الگ بیان میں مرزا ناصر احمد سے اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی قبر کو کشادہ فرمائے۔