چودھری وجاہت دوہری شہریت کیس، فریقین کے وکلا 7 جولائی کو طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے پرسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست کیس سماعت سات جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار نواب زادہ غضنفر گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین دوہری شہریت رکھنے کی بناپر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے گذشتہ دور حکومت میں دو سرکاری عہدے بھی اپنے پاس رکھے لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے۔ چوہدرہ وجاہت حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد یہ درخواست ناقابل سماعت ہے لہذا اسے مسترد کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔