کامونکی میں سوئی گیس ٹیم کا فیکٹری پر چھاپہ ،لاکھوں کی چوری پکڑی گئی

Kamoke

Kamoke

کامونکی (جیوڈیسک) کامونکی میں سوئی گیس ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی، یہاں گیس پریشر بڑھا کر بجلی کا جنریٹر چلایا جا رہا تھا۔ فیکٹری منیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کامونکی ٹول پلازا کے قریب گتے کی فیکٹری پر سوئی ناردرن کی ٹیم نے چھاپا مارا اورگیس کے ٹیمپرڈ میٹر زاور دیگر آلات برآمد کر لئے گئے۔

فیکٹری مالک مو قع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے فیکٹری کے جنرل منیجر سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی سی گوجرانوالہ طارق جاوید ملک نے بتایاکہ یہاں تقریبا 12 لاکھ روپے روزانہ کی گیس چوری کی جارہی تھی۔گیس کی مدد سے غیر قانونی طور پر جنریٹر چلایا جا رہا تھا جس سے 3 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔