کنگنا کی فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہو گئی

Kangana Ranawat

Kangana Ranawat

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘تھلائی وی’ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

کنگنا کی فلم ‘تھلائی وی’ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر بنی ہے اور یہ فلم 10 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔

فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

اداکارہ کی اِس فلم کا مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا تھا تاہم یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کئی پلیٹ فارمز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے جبکہ فلم کا بزنس بھی متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب سنیما گھروں میں فلم ریلیز کے بعد سے اب تک 7 کروڑ 76 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرسکی ہے۔