کینگروز یا کیویز، فتح کا تاج پہلی بار کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا

Australia and New Zealand

Australia and New Zealand

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

میگا ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا جس میں شائقین کرکٹ دیکھیں گے کہ دونوں ٹیموں میں سے پہلی بار کون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے وطن لے کر جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ پر اپنے یورکرز آمائیں گے تو اور ایش سوڈھی اسپن کا جادو دکھائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کیوی بلے بازوں پر گیندیں گھمائیں گے۔

بیٹرز میں شائقین کو مچل مارش، کین ولیمسن اور جمی نیشم سے چوکوں چھکوں کی امید ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس بھی ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، مچل مارش، میکسویل اور اسٹوئنس کی صورت میں خطرناک بلے باز موجود ہیں جو کیوی بولرز کے لیے مشکلات کھڑی کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچی جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم فتح یاب ہوئی وہ پہلی بار ٹرافی اٹھائے گی۔