کراچی میں 12 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

Bomb

Bomb

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب سے 12 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران اس علاقے سے 3 بم برآمد ہو چکے ہیں۔ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

پولیس نے سپر ہائی وے کے دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جیمرز اور ای او ڈی سوٹ پہن کر بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن بم بلاک میں ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مطابق بم میں 10 کلو بارود اور 2 کلو بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

بم میں 12 والٹ کی بیڑی،2 ڈیٹونیڑ اور ریمورٹ کنڑول ڈیوائس نصب تھی۔ گزشتہ روز بھی گنا منڈی سے 2 بم برآمد ہوئے تھے جن میں سے ایک بم کا وزن 10 کلو اور دوسرے کا 6 کلو سے زائد تھا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بم رکھنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔