کراچی، 2 بھتہ خوروں سمیت 4 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (پی پی سی ) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں اور پولیس کی کاروائیوں میں گینگ وار کے ملزم اور دو بھتہ خوروں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کاروائی کرکے دو مبینہ بھتہ خور موسٰی خان اور موسٰی بہار کو گرفتارکر لیا گیا۔

ڈی ایس پی فیصل نور کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ راشد منہاس روڈ پرعسکری فور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے ملزم عادل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔