کراچی سے 2 دہشت گرد گرفتار، واٹر کولر بم برآمد

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر کو ایک اور بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹان سے کالعدم تحریک طالبان ولی الرحمن گروپ کے دو مبینہ دہشت گردوں اکرام اللہ اور احمد اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے تیار شدہ واٹر کولر بم سمیت کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان شیر زمان محسود کے قریبی ساتھی ہیں۔ ولی الرحمن گروپ عباس ٹان بم دھماکوں سمیت دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔