لندن : پرویز مشرف کی حمایت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

High Commission

High Commission

لندن(جیوڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتما م کئے جانے والے مظاہرے میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف پاکستان میں مقدمات بنانے اور انہیں گرفتار کرنے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ پرویز مشرف قومی لیڈر ہیں انہیں رہا کرکے پاکستان میں سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔