کراچی : 3 بم دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق،65 سے زائد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے لئے ایک اور دن بھاری ثابت ہوا۔ کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور لیاری میں کمہاڑ واڑا کے علاقے میں 3بم دھماکے میں6افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کراچی دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا،پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں 2دھماکے ہوئے ایک چھوٹا دھماکا مسجد علی کے قریب اور دوسرا بڑا دھماکا متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس 132کے قریب ہوا۔

جس میں 2 افراد جاں بحق اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔دہشت گردی کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا،بلکہ ، لیاری کے علاقے کمہار واڑا میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے این اے 249 کے امیدوار عزیز میمن اور پی ایس 111 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عدنان بلوچ سمیت 40 سے زائد افراد زخمی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں کو عباسی اور سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبے میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے تمام تاجر رہنماں اور دکانیں اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔