کراچی میں 8 ماہ میں 2084 افراد قتل: 4 سو سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا شکار

Karachi Killing

Karachi Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں چار سو سے زائد افراد سیاسی، لسانی یا فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل ہوئے، شہر میں بھتا خوری کی شکایات بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال کے 8 مہینوں میں 2084 افراد قتل ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں 420 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔

پولیس رکارڈ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران قتل ہونے والوں میں 103 فرقہ وارانہ بنیادوں پر، 96 لسانی اور 96 ہی سیاسی بنیادوں پر قتل کیے گئے۔ رواں سال 38 بم دھماکے بھی ہوئے جن میں 139 افراد جاں بحق ہوئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال کے 8 مہینوں میں بھتا خوری کی 1024 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال اس نوعیت کی شکایات کی تعداد 590 تھی۔