کراچی : عباس ٹان دھماکے کے 6 ملزم گرفتار، 5 کی گرفتاری کیلئے چھاپے

karachi Abbas Town

karachi Abbas Town

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں عباس ٹان دھماکے کے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی حب میں تیار کی گئی تھی۔کراچی عباس ٹان بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی دھماکے سے2 روز قبل حب سے کراچی لائی گئی تھی۔

دھماکے میں 11 ملزمان ملوث ہیں جن میں سے6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 5 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دھماکے میں ملوث 2 گرفتار ملزمان این جی اوز کے رضاکاروں کے اغوا کے کیس میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔