کراچی کی افغان بستی سے کئی غیر ملکی گرفتار، سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کی جانب سے افغان بستی میں کارروائی کے بعد مظاہرین نے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کرکے کئی گھنٹے روڈ ٹریفک کے لیے بند رکھا۔ افغان بستی میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی اور متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔

پولیس کی کارروائی کے خلاف افغان بستی کے رہائشی افراد نے سپرہائی وے پر ہنگامہ آرائی کی اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرین نے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا۔ روڈ بند ہونے کے باعث سپرو ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گیا۔