کراچی میں دوبارہ انتخابات کیلئے درخواست،سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی

Sindh High Cout

Sindh High Cout

کراچی(جیوڈیسک)کراچی مبینہ دھاندلی کے باعث کراچی میں دوبارہ انتخابات کرانے یا نہ کرانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں دو مختلف درخواستیں دائر کردی گئیں۔عدالت نے پورے شہر میں انتخابات کرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ سماجی کارکن اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور لوگ اغوا ہوئے۔

اس لئے کراچی میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور فوج کی نگرانی میں کیمرے لگا کر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ لوگ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں۔ دوسری درخواست میں مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق انتخابات کا عمل اور نتائج کا اعلان کے بعد صرف انتخابی پٹیشن دائرکی جاسکتی ہے۔

آئین کے مطابق کے دوبارہ انتخابات نہیں کرائے جاسکتے بلکہ جن حلقوں میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا یا روکا گیا وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جاسکتی ہے۔پورے شہر میں دوبارہ انتخابات آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔