سندھ میں صبح 8بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

CNG

CNG

کراچی(جیوڈیسک)سندھ میں آج صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر میں کمی کی وجہ سے اس مہینے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی سلسلے میں صوبے بھر میں گیس کی سپلائی آج صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کی جارہی ہے۔ بدھ کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔