کراچی میں اے این پی کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے، بشیر جان

Bashir Jan

Bashir Jan

اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان نے کہا ہے کہ کراچی میں اے این پی کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بشیر جان کا کہنا ہے کہ اے این پی ضلع ملیر کے صدر سعید افغان، جنرل سیکریٹری احسان خان سمیت سینکڑوں رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت کے ایما پر گرفتاری کیا جارہی ہیں، دوسری طرف شرجیل میمن لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بشیر جان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔