کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،1 ہلاک، 6 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے دریا آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلشن اقبال بلاک 4 میں مسلح شخص نے دکان میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے گاہک سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

لانڈھی کے علاقے شیرپاوٴ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ پاک کالونی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

ماڑی پور کے علاقے میں ٹرک اڈے پر کھڑے ٹرک میں پرسرار دھماکے کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔