کراچی : بی بی زنیب اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملوں کیخلاف احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) حضرت بی بی زنیب اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کراچی پر یس کلب پر احتجاجی مظاہر ے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حملوں کی مذمت میں تاخیر اور اعلی سطح پر اس معا ملے کو نہ اٹھا نے پر شدید تحفظات ہیں۔