کراچی : کالعدم تنظیم کے دو ارکان گرفتار، دستی بم اوراسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں حساس ادارے کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں کو گرفتار کر کے دستی بم، ڈیٹونیٹر اور رائفلز برآمد کر لیں۔کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب رات گئے حساس ادارے نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو اہم کارکنوں شاز اللہ اور در خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چھ دستی بم، چار رائفلز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اندرون سندھ سے اسلحہ کراچی منتقل کرتے تھے۔ ملزموں کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔