کراچی: دھماکے میں کے شہداء کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

کراچی میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق 13 اہلکاروں میں سے 9 کا تعلق ضلع بے نظیرآباد کے مختلف علاقوں سے تھا۔ حلیم جلبانی اور دوست محمد بروہی دوڑ، محمد سلیم سکرنڈ، شیراز علی، اسد حسین اور سعید احمد نوابشاہ جبکہ ساجد زرداری، سرفراز زرداری اور یاسین زرداری بوچھیری کے رہائشی تھے۔

ان اہلکاروں کی شہادت کی خبرملتے ہی ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ بوچھیری کے پانچوں اہل کار ایک سال قبل ہی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہل کار میر مقبول جلبانی، لائق حیدر شاہ، محمد آصف اعوان اور صادم حسین بھی ضلع بے نظیر آباد کے رہائشی ہیں۔