کراچی میں بلازجواز گرفتاریاں آمرانہ اور وڈیرانہ عمل ہیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ کراچی میں بلازجواز گرفتاریاں آمرانہ اور وڈیرانہ طرز عمل اور جمہوریت کے منہ پر گھونسا ہیں، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہگرفتار تمام کارکنوں اور شہریوں کو 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے۔

گرفتار افراد پر تشدد نہ کیا جائے، جو لوگ گرفتار ہیں کہیں ان کا ماورائے عدالت قتل نہ کر دیاجائے۔ سندھ میں نہ اچھی حکمرانی ہے نہ ہی وہاں کے معاملات شفاف ہیں، عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہزاروں کنٹینرز کو کون غائب کرتا ہے ان سب معاملات کو مد نظر رکھتے ہو ئے، ہم کراچی اور پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، چودھری نثار اور ن لیگ کا ایجنڈ بھی پاکستان کو بچانا ہے، خیر مقدم کرتے ہیں۔