کراچی سینٹرل جیل کے بچہ وارڈ سے قتل کا 17 سال کا ملزم فرار

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سینٹرل جیل کے بچہ وارڈ سے قتل کا 17 سال کا ملزم فرار ہو گیا، بچہ جیل سے قتل کا ملزم کل رات فرار ہوا تھا۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق بچہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 افسران و اہلکار معطل کر دیا گیا ہے، منظور وسان نے سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 افسران و اہلکاروں کو معطل کیا، بچہ جیل سے قتل کے ملزم کے فرار کا مقدمہ نیو ٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔