کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Fire

Fire

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈ رطلب کر لئے تھے۔سائٹ کے علاقے سائٹ میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کے ابتدائی طور پر دو گاڑیاں روانہ کیں، تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لئے۔ بلڈوزر سے فیکٹری کا دروازہ کھولا گیا۔ فیکٹری میں کیمیکل کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔