ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں : نوازشریف

Asif Ali Zardari Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari Nawaz Sharif

صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سے نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے سربراہ کہتے ہیں ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

ایوان صدر میں چینی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دونوں بڑوں کی ملاقات کا ذریعہ بھی بن گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوارن میاں نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوری استحکام یقینی بنائے گی۔

ملاقات کے بعد صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی مفاہمتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ بطور وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایوان صدر سے بھر پور تعاون حاصل رہیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی جانب سے حمایت کا فیصلہ امین فہیم کریں گے۔اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، مسائل کے حل کے لئے اداروں اور رہنماں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔