کراچی :کلفٹن اور لیاقت آباد سے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن اور لیاقت آباد میں پولیس نے دوکارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں ابن قاسم پارک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی عبادت نثار نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے،اس کے علاوہ لیاقت آباد نمبر 4 میں کچرا کنڈی کے قریب سے لوٹ مار کی واردت میں ملوث 2 ملزمان کو غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔