کراچی: لسبیلہ چورنگی کے قریب شیشے کے گودام میں آتشزدگی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لسبیلہ چورنگی کے قریب شیشے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ 6 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب شیشے کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر6 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

آگ کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چیف فائر آفیسر تحسین احمد صدیقی کے مطابق گودام کے گیٹ پر تالے لگے ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہوئی اور تالے توڑ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

البتہ آگ کے باعث گودام میں رکھیں کانچ کی اشیا ء جل کر پگھل گئیں،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گودام کا مالک تاحال غائب ہے۔