گلگت بلتستان : انتخابات 8 جون، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Gilgit Baltistan Elections

Gilgit Baltistan Elections

گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔انتخابات 8 جون کو ہونگے۔

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے قانون سازاسمبلی کی 24 نشستوں پر عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت امیدوار 28 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ 4 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور 8 مئی تک مسترد ہونے والے کاغذات پر اپیل دائر کی جا سکے گی۔ 15 مئی کودائر کی گئی اپیلوں کے فیصلے ہونگے اور 16 مئی کوکاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔17 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیں گی۔گلگت بلتستان میں کُل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 6 لاکھ 17 ہزار 3 سو پانچ ہے۔