اوباڑو میں لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، 8 افراد زخمی

Ubaro

Ubaro

اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو میں رشتے کے تنازع پر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تحصیل اسپتال اوباڑو میں لائے گئے زخمیوں کے مطابق گاؤں کچا پکا میں مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار خواتین سمیت اآٹھ افراد زخمی ہو گئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اوباڑو منتقل کر دیا گیا ہے متاثرین کے مطابق پولیس نے اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔