کراچی : چنیسر گوٹھ میں پولیس کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کلفٹن سرفراز نواز نے بتایا کہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بشیر احمد عرف ننھا شیدی اور عبدالصمد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی کلفٹن سرفراز نواز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 30 بور رائفل، نائن ایم ایم پستول اور 3 کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے